pic1

main body

ہمارا عزم

بہتر افزائش کا سفر آپ کی دہلیز تک

ہم پاکستان میں ڈیری کی مصنوعات میں نیوٹریشن کے حوالے سے قدیم ماہرین میں سے ایک ہیں جن کا مہارتی ورثہ 140 سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے جو کہ 34 سے زیادہ ممالک میں سے پھیلا ہوا ہے اور جس کے زیر سایہ عالمی سطح پر 18,000 سے زائد کاشتکار کام کررہے ہیں - ہماراعزم ہے کہ جانورں کو صحت افزاء چارہ، کاشتکاروں کو اعلیٰ منافع، دودھ کی صنعت کو پائیدار ترقی اور ہرپاکستانی کو دودھ کے ہر گلاس میں بھرپورصحت بخش قدرتی اجزاء فراہم کریں - آپ کے ساتھ مل کر ہم اپنے نصب العین کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی سے پاکستان کو صحت افزا بنائیں گے اور اس عمل کو اپنی آنے والی نسلوں کے لئے بھی جاری رکھیں گے-

ہمارا مقصد ، ہمارا منصوبہ

ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ فطری اصولوں پر غذائیت کو فروغ دیا جاسکے اسی بنیاد پر پاکستان کو بہتر غذائیت سے بھرپور مصنوعات فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔2050ءتک پاکستان کی آبادی 300ملین نفوس تک پہنچ جائے گی ایسے میں ہم اتنی بڑی آبادی کوسستی، محفوظ اور مسلسل بہتری لاتے ہوئے ڈیری مصنوعات فراہم کررہے ہونگے۔ہم اپنے ڈیری کسانوں کی اعلیٰ بہبود کے لئے بھی اقدامات اٹھاتے رہتے ہیں تاکہ اُن کی آمد ن میں مستقل بنیادوں پر اضافہ ہو اور ملک کی جی ڈی پی بڑھے۔ہم کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے کی ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے اور ماحولیات کو بہتر بنانے میں فعال کردار ادا کرتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کوصاف ماحولیات میسر آئیں۔

ہمارا مقصد اور پلان پاکستان کے ڈیری شعبے میں انقلاب برپا کرنا ہے ۔ ایک دن ہم پاکستان میں محفوظ غذائیت سے بھرپور ڈیری مصنوعات کی صنعت میں سفید انقلاب لے آئیں گے۔ ہم صارفین کی بدلتی ترجیحات پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور اپنے برانڈز میں مزید بہتری اور جدت لارہے ہیں۔ ہم اپنے کسانوں کی بہبود میں بھی بہتری پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس مد میں ہم نے شعبے میں اصلاحات کی غرض سے کئی ڈیری ڈولپمنٹ پروگرام شروع کئے ہیں تاکہ اس شعبے میں نمو حاصل کی جاسکے۔ کمپنی میں کنزیومر ڈیری کے صدر جناب روئل فون نیربوز کے مطابق”ہمارا وژن کاروبارسے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ خوشحال و روشن آج کی تعمیر سے خوشحال و روشن کل کی تعمیر ممکن ہوگی اور قدرت کے تحفے دودھ کو غذائیت سے بھرپور حالت میں اپنے صارفین کو پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔

ہماری میراث

ہماری کمپنی کی تاریخ دو صدیوں پُرانی ہے۔ ہم نے اپنے سفر کا آغاز1871ءمیں کیا تھا اور اب فریز لینڈ کمپینا کا سالانہ ریونیو12ارب یورو ہے ۔ ہم دنیا کی سب سے بڑی ڈیری کارپوریٹوہیں ۔ ہمارے دنیا کے 32ممالک میں دفاتر ہیں اور ملازمین کی تعداد 23,000سے اوپر ہے۔ ہماری مصنوعات دنیا کے 100ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔ یقینا یہ اعزاز کی بات ہے کہ 19,000کسانوں کی مشترکہ ملکیت کمپنی کا وژن عالمی ہے۔ہماری مارکیٹ میں بہترین پوزیشن ہے اور ہمارے برانڈز کسی تعارف کے محتاج نہیں کیونکہ ہم معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے۔ اپنے اسی ورثے کو ہم پاکستان میں لے کر آئیں ہیں اور یہاں سپلائی چین کو مستحکم بناکر اپنے لاکھوں صارفین کو غذائیت سے بھرپور محفوظ اور بہترین ڈیری مصنوعات فراہم کررہے ہیں۔صارفین کو بہترین مصنوعات فراہم کرنا، کسانوں کی بہبود میں بہتری اور اُن کے خاندانوں کو مزید ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور ماحولیات سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے شعبے میں نمو حاصل کرنا ہمارے اولین مقاصد میں شامل ہیں۔ہم ہر سال تسلسل کیساتھ سیکٹر میں ماحولیاتی فٹ پرنٹ کو بتدریج کم کرتے جارہے ہیں۔ ترقی کا سفر ہمیشہ دوسروں کیساتھ مل کر کیا جاتا ہے اس لئے فریز لینڈ کمپینا جسے حکومت ِ پاکستان کی معاونت حاصل ہے ، ہمارے کسان اور ہمارے لاکھوں صارفین اس سفر میں ہمارے ساتھ شریک ہیں۔ ہم آپکے اعتماد پر آپ کے تہہ دل سے مشکو ر ہیں۔



پاکستانیوں کی محفوظ ، صحت مند اور خوشحال زندگیاں، ابھی اور آنے والی نسلو ں کے لئے

Downloads

download latest