پائیدار ترقیاتی اہداف کی پارلیمانی ٹاسک فورس اور فرائزلینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی، 8 فروری 2020:
فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ(FCEPL) نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں سیکریٹریٹ کی مدد کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف(SDGs) کی پارلیمانی ٹاسک فورس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت پر فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر علی احمد خان اور SDGs پر پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنوینر اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے دستخط کیے۔ فرائز لینڈ کمپینا کنزیومر ڈیری کے صدر جناب روئیل ایف وین نیربوس، SDG ٹاسک فورس کے اراکین اور قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین پارلیمنٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔
معاہدے کے مطابق فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ماحولیاتی پالیسی کو بااختیار بنانے کے لیے SDGs سیکریٹریٹ اور قومی اسمبلی کو مشترکہ طور پر تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ کمپنی باہمی دلچسپی کے حامل امور پر اراکین سیکریٹریٹ کو جب کبھی بھی ضرورت ہوئی تو انہیں ثبوت کی حامل پالیسیوں اور قانون سازیوں کے لیے تحقیقاتی سپورٹ فراہم کرے گی۔ مزید یہ کہ مشترکہ طور پر انجام دیے جانے والے کاموں میں Sustainable Development Goals پر پالیسی پر بریفنگ دینا، تجزیہ اور رپورٹس دینا بھی شامل ہے۔ اس اشتراک کے تحت دونوں تنظیمیں باہمی دلچسپی کے امور میں SDG کے اہداف کے حصول میں حکومت کی مدد کے لیے موثر قومی اور علاقائی پالیسی فورمز کے قیام کے لیے مل کر کام کریں گی۔ اس کے علاوہ فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ باہمی دلچسپی کے امور پر پارلیمنٹیرینز کے لیے پالیسی مذاکرے، سیمینار، ٹریننگ اور capacity building programs کے انعقاد کے لیے SDGs سیکریٹریٹ کی معاونت کرے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر علی احمد خان نے کہا کہ آج مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہمارے لیے یادگار موقع ہے۔ فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ پاکستان میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے کئی سالوں سے کام کر رہی ہے۔ ہمیں SDGs سیکریٹریٹ کے ساتھ اشتراک پر بہت فخر ہے اور میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد کے لیے ہم پر بھروسہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
فرائز لینڈ کمپینا کنزیومر پراڈکٹس یورپ BV کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور رائل فرائز لینڈکمپینا NV میں فرائز لینڈ کمپینا کنزیومر ڈیری کے صدر روئیل ایف وین نیربوس نے کہا کہ مجھے نیدرلینڈز سے یہاں آ کر اس تاریخی شراکت داری پر دستخط کی تقریب میں شرکت پر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے، بحیثیت ملک پاکستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے حکومت کو مثبت قدم اٹھاتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ فرائزلینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ SDGs سیکریٹریٹ کے لیے اپنی مکمل سپورٹ کا اعلان کرتا ہے اور ہماری نظریں اپنے مشترکہ اہداف کے حصول پر مرکوز ہیں۔
SDGs پر پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنوینر اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے بھی اس موقع پر حاضرین سے خطاب کیا۔ حاضرین کو ایک مختصر ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں خواتین کو بااختیارر بنانے کے لیے فرائز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹیڈ کی خدمات اور کارناموں کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں پائیدار ترقیاتی اہداف کی ٹاسک فورس اور فرائز لینڈ لمپینا اینگرو پاکستان کے اراکین بھی موجود تھے۔
