گورننس

ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹرز نہایت سختی سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے “کوڈ آف کارپوریٹ گورننس”پر عمل کرتے ہیں جو کہ کمپنی کے بنیادی خدوخال اور پالیسی فریم ورک طے کرنے کے لیے ایک راہنمائی مہیا کرتا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کا کلینڈر ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں بات چیت اور منظوری کے لیے مختص معاملات کا نظام الاوقات طے کیا جاتا ہے۔بورڈ کے اجلاس ایک سال میں کم از کم چار مرتبہ منعقد کیے جاتے ہیں جس میں سہ ماہی اکاؤنٹس اور طویل المدت منصوبہ بندی کی منظوری دی جاتی ہے۔.

اعلیٰ ترین اخلاقی اقدار اور شفافیت سے ہمارا عہدو پیمان،ہمارے گورننس کے ڈھانچے اور طریق ِ کار کو تشکیل دیتا ہے جو انڈسٹری کے بہترین طریقہ کار سے ہم آہنگ ہوتے ہیں۔ فریز لینڈ کیمپینا اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے تمام ملازمین اس گورننس کا کلیدی جز ہیں اور ہمارا کام کا طریقہ اُن سے توقع رکھتا ہے کہ اس نظام کی مکمل پاسداری کی جائے۔ .

گورننس کے اصول

گورننس کے اصول بنیادی طور پر ایک ایسا نظام تشکیل دینے میں معاونت فراہم کرتے ہیں جس کے تحت گورننس کے معاملات کے مطابق ڈائریکٹرز کمپنی کو ڈائریکٹ اور کنٹرول کرتے ہیں تا کہ اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ یہ اصول کارپوریٹ معاملات میں فیصلہ سازی میں شفافیت پر زور دیتے ہیں۔

مندرجہ ذیل پالیسیاں فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان میں کارپوریٹ گورننس کے چند مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہیں۔

FrieslandCampina Engro Pakistan Limited | Public Listed Company | Registration Number 0050184 | National Tax Number 2285414-2