فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کے لیے پاکستان کی قیادتی ٹیم کمپنی کی انتظامیہ پر مشتمل ہے۔یہ ٹیم مشترکہ کاوشوں کے ذریعے کمپنی کی کامیابی کے لیے امور انجام دیتی ہے۔پاکستان کی قیادتی ٹیم مارکیٹنگ حکمت ِ عملیوں کو کمپنی کے نظریات کے ساتھ ہم آہنگ رکھنے کے ساتھ ہمارے مقصد کو کا میا بی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ دار ہے۔تمام اراکین کمپنی کے معاملات کو موثر انداز میں انجام دینے، اخلاقیات اور سالمیت کے اعلیٰ معیار کوبرقرار رکھنے کے لیے اجتماعی سطح پر سرگرم ِ عمل رہتے ہیں۔