ہماری کمپنی

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا آغاز سال2005میں بطور اینگرو فوڈز کیا گیا، سب سے پہلے پروڈکشن کی سہولیات پاکستان کے شہر سکھر میں شروع کی گئیں اور وہیں سے ہمارے فلیگ شپ UHTملک برانڈ “اولپرز”کا باقاعدہ آغاز ہوا۔بعد ازاں ہماری کامیابیاں ٹی وائٹننگ کیٹیگری میں شامل ہوئیں اور سال2007میں “ترنگ”متعارف کروایا گیا اور پھر سال2009میں پاکستان کی آئس کریم مارکیٹ میں “اومور”پیش کی گئی۔اسی طرح چند سال گزرنے کے بعد سال2016میں نیدرلینڈ کی رائل فریز لینڈ کیمپینا کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کی گئی۔

اس شراکت داری کے ساتھ ہمیں فریز لینڈ کیمپینا کی ڈیری انڈسٹری میں 150سالہ مہارت سے استفادہ حاصل کرنے، پاکستان کے فوڈ لینڈ اسکیپ میں مثبت تبدیلی لانے اور غذائیت مہیا کرنے کا شاندار موقع ملا، فریز لینڈ کیمپینا دنیا بھر میں ایسے برانڈز رکھتا ہے جو صارفین کو ازحد پسند ہیں اور پاکستانی صارفین بھی ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے منتظر ہیں۔ اس شراکت داری کے بعد ہمیں متعدد سیگمنٹ میں جانے کا موقع ملا، جس سے ہم پاکستان کے کئی ملین گھروں میں ناشتے کی میز تک رسائی کر سکے۔ 

پاکستان دنیا بھر میں دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک ہے اور توقع ہے کہ سال2050تک پاکستان کی آبادی 300ملین سے تجاوز کر جائے گی۔ ایسے میں ہم پاکستانیوں کو کفایتی،محفوظ اور اعلیٰ معیاری ڈیری پروڈکٹس مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔.

صحت مند اور غذائیت سے بھرپور پاکستان کی جستجو ہماری کامیابی کی بنیادی متحرک قوت ہے۔ یہ ہمارا وعدہ ہے کہ اپنے جانوروں کو بہترین خوراک اور ماحول مہیا کر یں گے، اپنے کسانوں کے لیے پیداوار میں اضافے کو یقینی بنائیں گے۔پاکستان میں دودھ کی دودھ کی صنعت بہتر بنے گی جس سے ہر پاکستانی کو دودھ میں بھرپور قدرتی غذائیت ملے گی۔ 

پاکستان کو غذائیت بھرے ددوھ کی فراہمی کے جاری عزم اور آپ کی کاوشوں کے سنگ،ہم پاکستان کی آج اور آنے والی نسلوں کو دودھ کی بہترین قدرتی غذائیت مہیا کرتے رہیں گے۔  

FrieslandCampina Engro Pakistan Limited | Public Listed Company | Registration Number 0050184 | National Tax Number 2285414-2